کشتواڑ کے پسماندہ علاقہ کنتواڑا بلاک درابشلہ کے پنچایت شانڈری میں جاب کارڈ ہولڈرز محکمہ ایم جی نریگا سے سخت پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ سرکار نے سو دن کا روزگار دیا ہے پر کنتواڑا کے لوگوں کو سو دن کے روزگار سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔
کنتواڑا میں محکمہ ایم جی نریگا سے لوگ پریشان کنتواڑا کے لوگوں کے ساتھ آج بھی قدیم زمانہ کی طرح محکمہ کے لوگ سلوک کر رہے ہیں جو کہ علاقہ کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔
مقامی لوگوں نے مزید جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں محکمہ کی طرف سے جو بھی کام کیا جاتا ہے وہ صرف بل نکالنے کے لیے کیا جاتا ہے اور محکمہ اپنی کمیشن لینے کے لیے کرتا ہے۔
علاقہ میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیے جا رہا ہے جس سے علاقہ کنتواڑا ترقی کر سکے۔
لوگوں نے مزید کہا کہ عربوں روپے مرکز سرکار ایم جی نریگا میں منظور کر رہی ہے پر اس کے باوجود گاوں میں ترقی نہیں ہو رہی ہے۔
مقامی لوگوں نے محکمہ این جی نریگا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کنتواڑا میں کروڑوں کا گھوٹالہ کیا گیا ہے۔
علاقہ میں زمینی سطح پر کام نہیں کیا جاتا ہے پر کاغذات پر بل نکال دی جاتی ہے۔
مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک شرماتا اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کشور سنگھ کٹوچ سے پر زور مانگ کی ہے کہ علاقہ میں آج تک کوئی بھی ایم جی نریگا کا آفیسر نہیں آیا ہے۔
علاقہ میں تمام کاموں کے بل کشتواڑ دفتر میں بنائے جاتے ہیں جو محکمہ کے تعینات ملازمین کے ساتھ ملے ہوں گے۔ ان کو اچھی بل بنائی جاتی ہے اور جو غریب عوام ہیں ان کو بہت کم پیسے بڑھائے جاتے ہیں جو کہ علاقہ کے جاب کارڈ ہولڈرز کے ساتھ سراسر نا انصافی ہو رہی ہے۔
علاقہ کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ سے پر زور اپیل کی ہے کہ علاقہ میں بلاک درابشلہ کے بی ڈی او اور تمام ملازمین کو بھیج کر تمام ایم جی نریگا کے کاموں کو چیک کیا جائے جس سے بدعنوانی کر رہے لوگوں پر روک لگ سکے۔