اردو

urdu

ETV Bharat / state

Market Checking Drive in Kishtwar: دکانداروں سے ناجائز منافع خوری سے باز رہنے کی تلقین

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں محکمہ مال نے مارکیٹ چیکنگ Market Checking Drive in Kishtwar کے دوران دکانداروں سے ایس او پیز کا خیال رکھنے کے علاوہ ناجائز منافع خوری سے باز رہنے کی تلقین کی۔

دکانداروں سے ناجائز منافع خوری سے باز رہنے کی تلقین
دکانداروں سے ناجائز منافع خوری سے باز رہنے کی تلقین

By

Published : Jan 19, 2022, 7:13 PM IST

ضلع کشتواڑ میں نائب تحصیلدار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قصبہ کشواڑ کا معائنہ کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی عملدرآمد کا جائزہ لیاSOPs Implementation in Kishtwar۔ مارکیٹ چیکنگ ڈرائیو Market Checking Drive in Kishtwarکے دوران نائب تحصیلدار کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔

نائب تحصیلدار نے راہگیروں خصوصا دکانداروں سے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے ایس او پیز کی سختی سے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ا
دکانداروں سے ناجائز منافع خوری سے باز رہنے کی تلقین

انہوں نے دکانداروں سے ناجائز منافع خوری سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء ضروریہ بشمول ماسک کو مناسب قیمت پر ہی فروخت کریں۔

نائب تحصیلدار نے کہا کہ ’’ ماسک سمیت دیگر اشیاء کو مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے دکانداروں سے جرمانہ وصول کرنے کے عالوہ انکی دکان کو سیز بھی کیا جا سکتا ہے۔‘‘

محکمہ مال اور پولیس کی ٹیم نے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لائے جانے کی سخت تلقین کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details