کشتواڑ:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن پاڈر میں واقع اشتیاری اور گندھاری علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں تقریبا 23 گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حالانکہ اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کوئی اطلاع نہیں ہے۔ Fire Incident in Kishtwar
ذرائع کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ 23 کے قریب مکان آگ کی لپیٹ میں آکر پوری طرح سے راکھ بن گئے ہیں اور گھر میں رکھا سامان جل کر خاک ہو گیا ہے۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی انڈین آرمی 17 راشٹریہ رایفلز، کشتواڑ پولیس، ریڈ کراس، فایئر اینڈ سروسز و دیگر سیکورٹی فورسز کے علاوہ مقامی باشندے بھی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر سہولیات فراہم کی جائے۔'