کشتواڑ (جموں و کشمیر) :پہاڑی ضلع کشتواڑ کے سنگرام بھاٹا گاؤں کے رہنے والے راقین ضیاء نامی ایک شخص کو کشتواڑ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ راقین پر ایک مسلح پولیس اہلکار پر حملہ کرنے، دوران ڈیوٹی اسے زمین پر پٹخنے اور اس کا زد و کوب کرنے کا الزام ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ منگل کو زیلنا گاؤں میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (ARTO) کے پرسنل سیکورٹی آفیسر کے طور پر تعینات ایک پولیس اہلکار نے جب راقین ضیا کو اے آرٹی او کیساتھ، مبینہ طور، بدتمیزی کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس اہلکار کا زد و کوب کیا۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر بھی ہوئی جس میں ملزم کو مسلح پولیس اہلکار کو لاتیں مارتے اور گھونسے مارتے ہوئے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ملزم نے پولیس اہلکار کو زمین پر بھی گرا دیا تھا، جبکہ آس پاس کے لوگ اسے روکنے کی بھی کوشش کرتے ہوئے ویڈیو میں نظر آ رہے ہیں۔