جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ کنتواڑا میں آزادی کے بعد آج محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی طرف سے کاندنی سے اولی سڑک پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر علاقہ کے لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بلاک ڈیولپمنٹ درابشلہ کے چیئرمین سورج سنگھ پریہار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنتواڑا علاقہ کو سیاسی پارٹیوں نے ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے اور علاقہ میں سڑک رابطہ کو پہنچانے میں 70 سال لگ گئے۔