اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: مسروقہ مال ضبط، نقب زن گرفتار - ایف آئی آر

کشتواڑ پولیس نے نقب زنی میں استعمال ہونے والے اوزار اور مسروقہ مال سمیت نقب زن کو گرفتار کر لیا ہے۔

کشتواڑ: مسروقہ مال ضبط، نقب زن گرفتار
کشتواڑ: مسروقہ مال ضبط، نقب زن گرفتار

By

Published : Nov 12, 2021, 3:24 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ایک مقامی باشندے کی جانب سے نقب زنی کی شکایت درج کرنے کے بعد کشتواڑ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ مال سمیت نقب زن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

کشتواڑ: مسروقہ مال ضبط، نقب زن گرفتار

کشتواڑ میں پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی وائی ایس پی، ہیڈکوارٹرز نے بتایا کہ نقب زنی کی شکایات موصول ہونے کے بعد پولیس نے قریب 40 افراد سے پوچھ گچھ کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر ثبوتوں کی بنیات پر چیتک شرما ولد شیو راج شرما ساکن دوڑی، سرتھل کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ شروع کی تو چیتک شرما نے نقب زنی کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کا زعفران اور نقد رقم سمیت ایک موٹر سائیکل بھی ضبط کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کشتواڑ: حضرت شاہ اسرارؒ کا 346 واں عرس منایا گیا

کشتواڑ پولیس نے مزید کہا کہ چیتک شرما کی تحویل سے نقب زنی میں استعمال ہونے والے اوزار بھی پولیس نے ضبط کر لیے۔

کشتواڑ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر 226/2021 زیر دفعہ 457/380IPC درج کرکے میزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details