لاک ڈائون کے دوران جہاں بیشتر تجارتی سرگرمیاں ٹھپ رہیں وہیں ان دنوں متعدد پڑھے لکھے بے روزگار نوجوان کھیتی باڑی کو اپنا مشغلہ بنا رہے ہیں۔
پہاڑی ضلع کشتواڑ کے انجول دھارن علاقے میں مکئی کے کھیتوں میں کام کر رہے نوجوانوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا وبا کے دوران تقریبا سبھی شعبہ ہائے زندگی متاثر ہوئے، تجارتی مراکز بند رہے جس کے سبب بیشتر افراد کا روزگار متاثر ہوا۔‘‘