اردو

urdu

ETV Bharat / state

Snow Clearance in Kishtwar کشتواڑ میں سڑک سے برف ہٹانے کا کام جاری - اننت ناگ اور کشتواڑ میں برف ہٹانے کا کام جاری

میکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے انچارج برنگ عیشان پنڈتا کا کہنا ہے کہ ہم نے گذشتہ کئی روز سے شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہرہ کے مختلف مقامات پر ایولانچ موجود ہیں، جس کے باعث ہمیں کافی احتیاط سے کام لینا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے شہرہ پر برف ہٹانے کی غرض سے اور مشینری منگوائی ہے۔ عیشان پنڈتا کا کہنا ہے کہ شہرہ پر مختلف چیلینج ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم تیار ہیں۔

برف ہٹانے کا کام جاری
برف ہٹانے کا کام جاری

By

Published : Feb 27, 2023, 5:30 PM IST

برف ہٹانے کا کام جاری

کوکرناگ:جنوبی ضلع اننت ناگ اور صوبہ جموں کے ضلع کشتواڑ کے مڑواہ کے درمیان سفید چادر سے ڈھکے مرگن ٹاپ رابطہ سڑک پر برف ہٹانے کا کام گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ میکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ اور پی ایم جی ایس وائی محکموں کے اشتراک سے مرگن ٹاپ تک رابطہ سڑک سے برف ہٹانے کا کام شدومد سے جاری ہے جس کے لئے ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے مذکورہ رابطہ سڑک پر مشنری لگا دی گئی ہے۔
یوں تو مذکورہ شہرہ پر اسنو کلیئرنس آپریشن مارچ یا اپریل میں شروع کیا جاتا تھا، تاہم رواں برس انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ وہ گرمائی دارالحکومت جموں صوبہ کے کشتواڑ ضلع کے مڑواہ واڈون کو ملانے والی رابطہ سڑک پر فروری کے مہینے میں ہی لوگوں کی آمد و رفت کے قابل بنانے کی کوشش کریں گے، حالانکہ ضلع انتظامیہ اننت ناگ اور کشتواڑ ضلع کی ایڈمنسٹریش کے ساتھ رابطے میں ہیں اور کوششیں کی جا رہی ہے کہ واڑون جانے والی رابطہ سڑک کو جلد از جلد لوگوں کی آواجاہی کے لئے یقینی بنایا جائے گا۔
مڑواہ میں تجارت شعبے سے وابستہ افراد نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال ضلع انتظامیہ اننت ناگ نے فروری کے مہینے میں ہی مذکورہ شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کر کے تجارتی شعبے سے وابستہ افراد میں امید کی کرن جتائی ہے، جس کے باعث لوگ بھی انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون پیش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ گرچہ ماضی میں مارچ یا اپریل کے مہینوں میں مذکورہ شا ہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا جاتا تھا تاہم رواں سال انتظامیہ کی جانب سے ایک اچھی پہل شروع کی گئی جس کے لئے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Snow Clearance Anantnag اننت ناگ میں برف صاف کرنے کا کام جاری
وہی ایم ای ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر محمد یاسین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے انہیں ہدایت ملی تھی کہ مذکورہ شہرہ پر رواں برس فروری کے مہینے سے ہی برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے، جس کے چلتے مذکورہ محکمہ گزشتہ کئی روز شہرہ پر برف ہٹانے کا کام انجام دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے شہرہ پر 25 کلومیٹر میں سے تقریباً 13 کلومیٹر سے برف ہٹایا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش رہی گی کہ ہم جلد از جلد آنے والے چند روز کے اندر اندر مرگن ٹاپ تک پہنچ جائے، جس سے مڑواہ کے لوگوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details