اردو

urdu

ETV Bharat / state

Water Supply Campaign By Sharda Mata Temple: شاردا ماتا مندر کی جانب سے پودوں کو پانی دینے کی مہم - ای ٹی وی بھارت

کشتواڑ کے انجول گاؤں میں شاردا ماتا مندرکمیٹی نے محکمہ جنگلات اور ہارٹیکلچر اور آئی ڈبلیو ایم پی کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے بلاک ٹھکرائی، انجول میں شجر کاری کی شاردا ماتا مندرکمیٹی انجول نے شجر کاری کے ساتھ پودوں کو پانی دینے کی مہم شروع کی۔ Water Supply Campaign By Sharda Mata Temple

کشتواڑ:شاردا ماتا مندر کی جانب سے پودوں کو پانی پہنچانے کی مہم
کشتواڑ:شاردا ماتا مندر کی جانب سے پودوں کو پانی پہنچانے کی مہم

By

Published : Apr 14, 2022, 8:06 PM IST

کشتواڑ کے انجول گاوں میں محکمہ جنگلات اور ہارٹیکلچر اور آئی ڈبلیو ایم پی کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے ٹھکرائی انجول میں شجر کاری کی تھی اور مفت میں پودے تقسیم کیے گیے تھے، پر اس سال بارش نہ ہونے سے فصل کے ساتھ ساتھ تمام پودے سوکھ رہے ہیں۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے انجول شاردا ماتا مندر کمیٹی نے پودوں کو پانی دینے کی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں انجول، مڑنا کے اسکولی طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

کشتواڑ:شاردا ماتا مندر کی جانب سے پودوں کو پانی پہنچانے کی مہم

اس دوران مندر کمیٹی صدر دیپک شرما نے اسکولی طلبہ کو پودوں کی اہمیت کے بارے میں بھی جانکاری دی اور انجول کی عوام کے ساتھ ساتھ بلاک ٹھاکرائی کے لوگوں سے بھی اپیل کے ہے کہ اس مہم میں شامل ہو کر شجر کاری کے ساتھ ساتھ پانی بھی پودوں کو ضروری ہے جس سے ماحول اور گرمی سے نجات مل سکے۔ آئے روز کشتواڑ میں بھی گرمی دن بہ دن تیس ڈگری سلسیس پہنچ رہی ہے اس کو قابو کرنے کے لیے پیڑ پودوں کا ہونا بہت ضروری ہے جس سے تازہ ہوا کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی نجات مل سکے۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details