اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: ایس ایس پی نے ڈنگ ڈورو پکل ڈول پاور پروجیکٹ کا جائزہ لیا - جموں و کشمیر نیوز

جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے ایس ایس پی شفقت حسین بھٹ نے دچھن ڈنگ ڈورو کا دورہ کر افسران کے ساتھ بات چیت کر، متحرک ہوکر کام کرنے کی ہدایت دی۔

Kishtwar: Visited SSP Ding Doro
Kishtwar: Visited SSP Ding Doro

By

Published : Oct 17, 2021, 10:23 AM IST

کشتواڑ: ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ نے آج کشتواڑ کے دچھن ڈنگ ڈورو کا دورہ کیا۔ جس کا مقصد ڈنگ ڈورو پکل ڈول پاور پروجیکٹ کا جو کام چل رہا ہے وہاں سیکوریٹی کا جائزہ لینا ضروری تھا۔ اس دوران پکل ڈول پاور پروجیکٹ کے صدر جوگیندر سیرو اور نائب صدر پی بی سندو، ڈپٹی جنرل منیجر اے ڈی ایس سمبیال اور طارق پرویز ایڈمنسٹریشن آفیسران کے ساتھ میٹنگ کی۔

اس موقع پر ایس ایچ او دچھن پولیس پوسٹ انچارج ڈنگ ڈورو موجود تھے۔ اس دوران ایس ایس پی کشتواڑ نے سیکورٹی فورسز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاور پروجیکٹ میں چوکس و متحرک ہوکر ڈیوٹی کریں اور پاور پروجیکٹ مینیجمنٹ کو بھی ہدایت جاری کی کہ سیکوریٹی کو لیکر جو بھی مدد چاہیے، اس تعلق سے ہم سے رابطہ قائم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details