کشتواڑ کے بس اسٹینڈ کے نزدیک ایک صفائی ملازم صفائی کررہا تھا کہ بس اسٹینڈ میں دکاندار شفیع سروڑی نامی شخص نے گندگی کو لے کر ملازم کے ساتھ مار پیٹ کی۔
میونسپل کمیٹی کے نائب صدر رنجیت کوتوال نے کہا کہ کشتواڑ کے بس اسٹینڈ پر صفائی ملازم پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔ جس میں صفائی ملازم شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے۔
واقعہ کی خبر سنتے ہی صفائی ملازمین نے سڑک پر احتجاج کیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور درجنوں لوگوں کو حراست میں لے لیا۔