کشتواڑ:وادی کشمیر سمیت خطہ چناب کے بالائی علاقوں میں برفباری کے سبب جہاں عام زندگی متاثر ہوئی ہے وہیں درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ حالیہ برفباری کے باعث حکام نے کشتواڑ سنتھن شاہراہ پر سنتھن اور مرگن ٹاپ پر تازہ برفباری کے پیش نظر اگلے احکامات تک ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بندکر دیا ہے۔ Kishtwar Sinthan Road Closed Due to Snowfall
محکمہ موسمیات کے مطابق کشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ واڑون میں دو انچ کے قریب برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مڑواہ، پاڈر، بونجواہ کے اوپری علاقوں میں بھی کی ایک انچ کے قریب برفباری ہوئی۔ برفباری کے سبب عام زندگی متاثر ہو کر رہ گئی ہے۔ کشتواڑ، سنتھن شاہرہ پر بھاری برفباری کے پیش نظر حکام نے شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا ہے۔ عوام سے اس شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کی گئ ہے۔ قبل ازیں، سنتھن، کشتواڑ شاہراہ پر برفباری کے سبب شاہراہ قریب تین ہفتوں تک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ شاہراہ پر برف ہٹائے جانے کے بعد اسے پھر سے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم حالیہ برفباری کے نتیجے میں شاہراہ کو ٹریفک کے لیے پھر سے بند کر دیا گیا۔