پہاڑی ضلع کشتواڑ کے پوتی ناگ علاقے میں راشن کی قلت کے سبب لوگ بے حد پریشان ہیں۔ مقامی باشندوں نے محکمہ امور صارفین کے افسران پر گجر بستی پوتی ناگ کو جان بوجھ کر نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹور انچارچ کبھی کبھار ہی علاقے میں آکر مرضی کے مطابق بعض کنبوں میں ہی راشن تقسیم کرکے چلے جاتے ہیں۔
مقامی باشندوں نے کہا کہ راشن کی قلت کے سبب انہیں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور راشن حاصل کرنے کے لیے انہیں کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ جب کہ پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب انہیں کئی دقتیں پیش آتی ہیں۔