اردو

urdu

ETV Bharat / state

’ناقص‘ تعمیراتی مواد سے کشواڑ کے لوگ پریشان - ناقص تعمیراتی مواد

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں لوگوں نے ناقص تعمیراتی مواد سپلائی کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کریشر مالکان کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشتواڑ: ’ناقص‘ تعمیراتی مواد سے کشواڑ کے لوگ پریشان
کشتواڑ: ’ناقص‘ تعمیراتی مواد سے کشواڑ کے لوگ پریشان

By

Published : Aug 9, 2021, 7:08 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے چیراڑ علاقے میں لوگوں نے ناقص تعمیراتی مواد - ریت اور باجری - سپلائی کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کشتواڑ: ’ناقص‘ تعمیراتی مواد سے کشواڑ کے لوگ پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقے میں کریشر مالکان کی من مانیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کریشر مالکان ناقص باجری اور ریت مہنگے داموں فروخت کرکے عوام کو دو دو ہاتھوں لوٹ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کانگریس لیڈر کا ایس پی او اور وی ڈی سی ممبران کی تنخواہوں میں اضافے کی مانگ

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی پشت پناہی پر کریشر مالکان ناقص مواد سپلائی کر رہے ہیں، جبکہ شکایات درج کرانے کے باوجود انکے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details