پہاڑی ضلع کشتواڑ میں کانگریس کے ساتھ دہائیوں تک وابستہ رہنے والے راج کمار بڈیال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ شمولیت اختیار کر لی۔
کشتواڑ میں بڈیال کے مداحوں اور بی جے پی کارکنان نے انکا استقبال کرتے ہوئے ریلی اور جلسے کا اہتمام کیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راج کمار بڈیال نے کانگریس کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: ’’میں نے چار دہائیوں تک کانگریس کا ہاتھ تھاما، تاہم انہوں نے ضلع کشتواڑ میں اپنے مفادات کے لیے نیشنل کانفرنس کا ساتھ دیکر کشتواڑ کے لوگوں کے ساتھ استحصال کیا۔‘‘