پہاڑی ضلع کشتواڑ میں جموں و کشمیر پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بھٹنہ نگر، ٹھاکرائی میں چھاپہ مارا، کشتواڑ پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران انہوں نے دیشی شراب کے کاروبار میں ملوث روشن لال ولد سنت رام کو گرفتار کر لیا۔
کشتواڑ پولیس کے مطابق انہوں نے روشن لال کی تحویل سے ایک بوتل، دو 10 لیٹر اور ایک پانچ لیٹر کین سے بھری دیسی شراب ضبط کر لی۔