اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kishtwar Police On High Alert: جموں سنجوان تصادم کے بعد کشتواڑ میں ہائی الرٹ

جموں کے سنجوان علاقہ میں سکیوریٹی فورسیز اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک سی ایس ایف کے افسراور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے Jammu Sunjuwan Encounterہیں۔ وہیں پولیس نے سرحدی ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

kishtwar-police-on-high-alert-after-jammu-sunjuwan-encounter
جموں سنجوان تصادم کے بعد کشتواڑ میں ہائی الرٹ

By

Published : Apr 22, 2022, 8:24 PM IST

کشتواڑ:سرحدی ضلع کشتواڑ میں سکیورٹی فورسز نےقصبہ کشتواڑ کے مختلف علاقوں پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی۔اس دوران گاڑیوں کی چکینگ کی گئی وہیں راہگریوں کے شناختی کارد بھی چیک کیے گئے۔ یہ عمل سکیورٹی فورسز نے آج جموں کے سنجوان علاقہ میں پیش آنے والے انکاؤنٹر کے بعد لیے۔

جموں سنجوان تصادم کے بعد کشتواڑ میں ہائی الرٹ

تلاشی کارروائی میں ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ، ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما، ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ راجندر گپتا ، ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر آشیش گپتا، ایس ایچ او کشتواڑ عابد بخاری نے شرکت کی پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے یہ اقدام سرحدی ضلع میں کسی بھی ناخوشگور واقع کے پس منظر میں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ہم آپ کو بتادیں کہ جموں کے سنجوان علاقہ میں سکیوریٹی فورسیز اورعسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک سی ایس ایف کے افسراور دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ اس حملے مٰن 9 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ وہیں پولیس کے ڈی ضی پی کے مطابق مہلوک عسکریت پسند سیکورٹی فورسز پر خود کش حملے کی فراق میں تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details