اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: ’ہم جائیں تو کہاں جائیں‘ - سڑکوں کے کنارے ناجائز قبضہ

کشتواڑ میں میونسپل کمیٹی کے ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی سے ناراض ریڑھی والوں نے میونسپل کمیٹی پر ہر ماہ 900 روپئے وصولنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ پہلے اجازت دیتے ہیں پھر ناجائزقبضہ کے نام پر توڑتے بھی ہیں۔

kishtwar police action against encroachment in kishtwar
ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی

By

Published : Mar 27, 2021, 4:55 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ناجائز تجاوزات مہم کے تحت آج میونسپل کمیٹی نے کشتواڑ پولیس کے مشترکہ تعاون سے بس اڈہ کے فٹ پاتھ پر ناجائز قبضہ کرنے والے ریڑھی کو ہٹانے کی کاروائی کی۔

ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی

میونسپل کمیٹی کے کاروائی کے دوران درجنوں ریڑھی والوں کی دوکانوں کو جے سی بی کے ذریعہ توڑ کر میونسپل نے اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے ایس ایچ او کشتواڑ نے سکیوریٹی کے پختہ انتظامات بھی کیے ہوئے تھے۔

ناجائز تجاوزات مہم کے دوران ایگزیکیٹیو میونسپلٹی طارق بلوان کے ہمراہ ایس ایچ او کشتواڑ اور نائب تحصیلدار کشتواڑ جاوید کھانڈے بھی موجود رہے۔

میونسپل کی کاروائی سے ناراض ریڑھی والوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ 900 روپئے محکمہ کے لوگ وصول کیا کرتے تھے لیکن آج دس سال بعد ناجائز قبضہ کرنے والوں میں شمار کیا جارہا ہے، جو کہ غریب لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے اور ظلم ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسی ریڑھی کے ذریعہ کاروبار کرکے دو وقت کی روٹی کماتے تھے تاکہ اپنے اہل و عیال کا پیٹ بھر سکیں، لیکن آج ہمیں کمانے بھی نہیں دیا جارہا ہے تو پھر کیسے ہم اپنے بچوں کا پیٹ پال سکینگے، اس لیے انہوں نے نائب کمشنر کشتواڑ اور ایس ایس پی کشتواڑ سے دوبارہ سے ریڑھیاں کھولنے کی اجازت دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details