اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: منی بس سٹینڈ میں گاڑیوں کی تعداد کم کیے جانے سے دکانداروں کو نقصان

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے منی بس سٹینڈ میں گاڑیوں کی تعداد کم کیے جانے سے دکانداروں کو نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ دکانداروں کے مطابق یونین کے صدر گاڑیوں کو من مرضی روٹ فراہم کر رہے ہیں۔

کشتواڑ: منی بس سٹینڈ میں گاڑیوں کی تعداد کم کیے جانے سے دکانداروں کو نقصان
کشتواڑ: منی بس سٹینڈ میں گاڑیوں کی تعداد کم کیے جانے سے دکانداروں کو نقصان

By

Published : Apr 16, 2021, 1:23 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ہڈیال قصبہ کا منی بس اسٹینڈ گذشتہ دس برسوں سے فعال ہے۔ بس اسٹینڈ میں موجود دکانداروں کے مطابق گذشتہ چند مہینوں سے منی بس اسٹینڈ میں گاڑیوں کی تعداد کم کرکے انہیں مین بس اسٹینڈ سے روانہ کیا جا رہا ہے جس سے ’’دکانداروں کا کاروبار متاثر ہونے کے علاوہ مسافروں کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

کشتواڑ: منی بس سٹینڈ میں گاڑیوں کی تعداد کم کیے جانے سے دکانداروں کو نقصان

دکانداروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈرائیور یونین کے صدر قوانین اور شیڈول کو بالائے طاق رکھتے ہوئے گاڑیوں کو مرضی کے روٹس پر روانہ کرتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ منی بس اسٹینڈ میں گاڑیوں کی تعداد کم کیے جانے سے دکانداروں کا کاروبار بے حد متاثر ہوا ہے۔

دکانداروں نے بتایا کہ انہوں نے اس ضمن میں کئی بار پولیس سمیت متعلقہ محکموں سے شکایت کی تاہم ’’اس جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details