اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج

ضلع کشتواڑ میں ناگسینی کے بھاگنا علاقے کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔

uisdf

By

Published : Mar 17, 2019, 11:29 PM IST

احتجاجیعوامنے کہا کہ 'گزشتہ 3 ماہ سے گاؤں میں پانی کی ایک بوند بھی نہیں ہے۔ علاقے میں تعینات ملازم علاقے کودیکھنے تک نہیں آتے، اتنا ہی نہیں بلکہ ہزاروں دفعہ محکمہ کو ملازمین کی غیر حاضری کی جانکاری دیتے ہیں لیکن اس کی جانب کوئی دھیان نہیں دے رہا'۔

uisdf

مقامی لوگوں نے مزید کہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک ورکر کو علاقہ میں ٹھیکیداری کا کام نہیں ملا تو اس نے پایپ لاین ہی اکھاڑ دی ہے، لوگوں کو دفتروں سے مایوس ہوکر واپس لوٹنا پڑتا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ گاؤں سے کم از کم دو کلو میٹر دور سے پانی لانے پر لوگ مجبور ہیں۔

لوگوں نے ضلع انتظامیہ و ریاستی گورنر سے پر زور اپیل کی ہے کہ گاؤں میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details