اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ : سرکاری سامان خستہ حالی میں، انتظامیہ لاپرواہ - ضلع کشواڑ میں بلاک آفیس ٹھاکری'

اسمبلی حلقہ اندروال کے بلاک ٹھاکری میں حکومت کی جانب سے لاکھوں اربوں روپے کا سامان، جو علاقے کی فلاح و بہبودی کے لیے لایا گیا تھا، خستہ حالی کا شکار ہو رہا ہے۔

سرکاری سامان
سرکاری سامان

By

Published : Jun 20, 2020, 11:43 AM IST

جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بلاک آفیس ٹھاکرائی کے افسران پر لوگوں کا الزام ہے کہ علاقے کی ترقی میں استعمال ہونے والے سامان کو افسران نے خستہ حالی میں چھوڑ رکھا ہے اور ساتھ ہی میں جس نجی دکان میں سامان رکھا ہوا ہے، اس دکان کے مالک کا کرایہ بھی نہیں دیا جارہا ہے۔

بلاک ٹھاکرائی میں سرکاری سامان کا غلط استعمال

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے سیمنٹ اور دوسرے سامان کو کرائے کی عمارت میں رکھا ہوا ہے، دکان میں پڑا پڑا سامان خراب ہو رہا ہے۔

ٹھاکری کے مقامی لوگوں نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا 'اس بارے میں ہزاروں بار ہم نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ تا بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ٹھاکری کے پاس جا کر درخواست دی اور اس سیمنٹ تا لوہے کے بورڈوں کو یہاں سے ہٹانے کے ساتھ ساتھ ہمارا کرایا ادا کرنے کو کہا لیکن ہماری سنوائی نہیں کی گئی'۔

لوگوں نے مزید کہا 'اس بارے میں ایک ٹیم تشکیل دے کر انکوائری بٹھائی جائے، تاکہ اس مسئلے کا جلد حل ہو سکے'۔

جموں و کشمیر سے عموماً ایسی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، جن میں عوام کا یہ الزام ہوتا ہے کہ انتطامیہ کی جانب سے سرکاری فرنڈس کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، اس کے باوجود حکومتی صطح پر اس کا کوئی حل نہیں نکلتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details