پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ٹھاکرائی علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے حوالے سے لوگوں نے محکمہ جل شکتی سمیت ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔
کشتواڑ: ٹھاکرائی علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ضلع کے شننہ، ٹھاکرائی علاقے کے باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کی اپیل کی۔
مقامی باشندوں نے محکمہ جل شکتی کے ملازمین پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی لوگوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جل شکتی کے افسران و ملازمین کی غفلت شعاری کے باعث کثیر آبادی کو پینے کا صافی کئی کلو میٹر دور سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں:ڈوڈہ: پینے کے پانی کو بوند بوند ترستی عوام
احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ انہیں روزانہ کئی کلومیٹر دور سے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے جو انکے لیے دشوار کن ثابت ہو رہا ہے۔
انہوں نے انتظامیہ سے علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی۔