ضلع کشتواڑ کے ہڈیال کی رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے، سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع گندہ پانی راہگیروں سمیت مقامی آبادی کے لیے پریشانی کا باعث بن چکا ہے۔
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رابطہ سڑک کی مرمت کے حوالے سے کئی بار متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کیا تاہم ان کے مطابق ’’عوام کی دیرینہ اور بنیادی مانگ کو ہر بار نظر انداز کیا گیا۔‘‘
انہوں نے ناقص ڈرینیج کے حوالے سے بھی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ناقص ڈرنیج کے باعث اکثر و بیشتر گندا پانی رابطہ سڑک پر جمع ہو جاتا ہے، جس کے سبب نہ صرف راہگیروں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ خستہ حال رابطہ سڑک مزید خستہ ہو رہی ہے۔‘‘