اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے ٹھاکرائی میں عوامی وفود سے ملاقات کی

ڈی ڈی سی چیئرپرسن کشتواڑ نے پہاڑی ضلع کے ٹھاکرائی علاقے کا دورہ کرکے عوامی وفود سے ملاقات کی۔

کشتواڑ: ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے ٹھاکرائی میں عوامی وفود سے ملاقات کی
کشتواڑ: ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے ٹھاکرائی میں عوامی وفود سے ملاقات کی

By

Published : Sep 10, 2021, 3:44 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ڈی ڈی چیئرپرسن پوجا ٹھاکر نے ٹھاکرائی علاقے کا دورہ کرکے عوامی دربار کے دوران لوگوں کے مسائل سنے۔

کشتواڑ: ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے ٹھاکرائی میں عوامی وفود سے ملاقات کی

ٹھاکرائی کے باشندوں نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن کو علاقے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے کہا کہ ’’پہاڑی علاقہ ٹھاکرائی میں بھی دیگر علاقوں کی طرح بنیادی ضروریات کا فقدان ہے۔ لوگوں نے پینے کے پانی، بجلی، سڑک اور شعبہ صحت سے متعلق شکایات کیں۔‘‘

مزید پڑھیں:ہارٹیکلچر شعبے کو مستحکم بنانا مرکزی سرکار کی اولین ترجیح: مرکزی وزیر زراعت

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کی بیشتر آبادی خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت کئی افراد کو مکان بنانے کے لیے رقم دینے کا وعدہ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک انہیں رقومات واگزار نہیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ علاقے میں درپیش مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گی اور عوام کو راحت پہنچانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details