اردو

urdu

ETV Bharat / state

DC Visits Main Bazar Kishtwar ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مین بازار کا دورہ کیا

کشتواڑ ڈپٹی کمشنر نے شہر کا دورہ کرتے ہوئے شہر میں ڈرین، فٹ پاتھ اور گلیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے میونسپلٹی کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ بازار کی حالت کو چند دنوں کے اندر سدھارا جائے گا تاکہ عوام کو بازار میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ DC Devansh Yadav Visits Main Bazar Kishtwar

DC Devansh Yadav Visits Main Bazar Kishtwar
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مین بازار کا دورہ کیا

By

Published : Sep 24, 2022, 5:51 PM IST

کشتواڑ: جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں ڈپٹی کمشنر دیوانش یادو نے آج شہر کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران شہر میں ڈرین، فٹ پاتھ اور گلیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران محکمہ میونسپلٹی کو بھی سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بازار کی حالت خستہ ہے۔ اس طرح کی خستہ حالات پر بالکل بخشہ نہیں جائے گا۔ اس موقع پر سنجیت کوتوال تا مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو ڈرین کے ساتھ منی بس سٹینڈ کی مرمت سمیت متعدد مسائل کو لے کر درخواست دیں۔ DC Devansh Yadav Visits Main Bazar Kishtwar

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے مین بازار کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے موقع پر ہی محکمہ آر اینڈ بی، پی ایچ ای اور میونسپلٹی کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر کام کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت دیں۔ ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ بازار کی حالت کو چند دنوں کے اندر سدھارا جائے گا تاکہ عوام کو بازار میں چلنے پھرنے میں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس دوران مقامی دکاندار تا کونسلروں نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کشتواڑ بازار کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں:Devansh Yadav New DC Kishtwar ڈاکٹر دیونش یادو نے ڈی سی کشتواڑ کا عہدہ سنبھالا

ABOUT THE AUTHOR

...view details