جولائی کی 27اور 28 کی درمیانی شب پہاڑی ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ دچھن میں بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک بستی پوری طرح سے پتھروں کے نیچے دب گئی تھی جس وجہ سے متعدد افراد ہلاک، کئی زخمی جبکہ 19افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔
مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں کئی ہفتوں تک جاری رہنے کے باوجود لاپتہ شہریوں کا اتہ پتہ نہیں چل سکا تھا۔
کشتواڑ پولیس کو سانحے کے 70روز بعد ڈنگاری دریا کے پاس ایک لاش برآمد ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر وہاں پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔