کشتواڑ: آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر سب ڈویژن پاڈر کے بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین ارپن سنگھ رانا نے پریس بیان جاری کرتے ہوئے پاڈر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہر گھر قومی پرچم ترنگا لہرانے کی مہم شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ پندرہ اگست تک ہر گھر ترنگا لگایا جائے گا۔BDC Paddar held press conference
Har Ghar Tiranga: ہر گھر ترنگا مہم پر بی ڈی سی چیئرمین پاڈر کی پریس کانفرنس
آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت مرکزی حکومت نے 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی حوالے سے کشتواڑ میں بی ڈی سی چیئرمین نے پریس کانفرنس کی۔Har Ghar Tiranga
ہر گھر ترنگا پر بی ڈی سی چیئرمین پاڈر نے دی پریس کانفرنس
آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت مرکزی حکومت نے 13 اگست سے 15 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Har Ghar Tiranga اس مہم کے تحت ایک ہفتے تک ملک بھر میں 72 کروڑ ترنگا لہرائے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے حکومتی سطح سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ریلیز اور آگاہی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Har Ghar Tiranga Campaign: شوپیاں میں طلباء کے لئے خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد