جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع کی طرح پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بھی کورونا ویکسین مہم کے تحت ٹیکہ کاری جاری ہے۔
ضلع میں ویکسین مہم کے بارے میں چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رویندر منہاس نے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلہ میں کشتواڑ کے ہلتھ ورکررس کو ٹیکہ دیا گیا اور اب دور دراز علاقہ جات میں بھی فرنٹ لائن ورکرز بشمول حفاظتی اہلکاروں کو ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔
کشتواڑ: ہیلتھ وروکروں کے بعد حفاظتی اہلکاروں کو کووڈ19 ویکسین فراہم انہوں نے کہا کہ ضلع میں دوسرے مرحلے کے تحت علاقہ چھاترو اور مڑواہ کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور محکمہ ریونیو کے افراد کو ویکسین دی جا رہی ہے۔
انہوں نے عوام سے وقت پر اور طے شدہ تاریخوں کو پر ویکسین لگانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور محکمہ صحت سے وابستہ افراد کو ویکسین فراہم کی گئی اور اب تک کسی نے بھی اس معاملے میں کوئی شکایت درج نہیں کی ہے۔‘‘
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے بھارت بھر میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم جاری ہے اور گزشتہ اٹھارہ دنوں میں ملک بھر میں اکتالیس لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکہ دیا جا چکا ہے۔