مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں دیر شب ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو افراد ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
کشتواڑ: سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، چار زخمی - jammu Kashmir
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پیش آئے سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
سڑک حادثے میں دو افراد ہلاک، چار زخمی
تفصیلات کے مطابق ایک گاڑی زیر نمبر جے کے 17- 8952 ٹھٹری علاقے سے دندنی کی طرف جاری تھی، کہ اچانک مچھی پال علاقے کے قریب حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان میں سے دو کی موت واقع ہو گئی۔
ہلاک شدہ افراد کی شناخت اتم سنگھ اور سنیل کمار کے بطور ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق نگانی بلگرام علاقے سے ہے۔