کشتواڑ :جموں کے ہارٹیکلچر ڈائریکٹر رام سیوک نے آج کشتواڑ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں کشتواڑ کے تمام ہارٹیکلچر افسران و ملازمین کے ساتھ میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں لوگوں کی شکایات سنی گئیں اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کر لیے جائیں گے۔ Horticulture Director Ram Sevak visits Kishtwar
جموں کے ہارٹیکلچر ڈائریکٹر رام سیوک کا کشتواڑ دورہ ہارٹیکلچر ڈائریکٹر جموں رام سیوک نے کشتواڑ چیف ہارٹیکلچر آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 'کشتواڑ کی تمام پنچایتوں میں ایک پروگرام منعقد کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو ہارٹیکلچر کی اسکیمز کے بارے میں جانکاری مل سکے اور بے روزگار نوجوان اپنا روزگار شروع کر سکیں۔ Employment in Horticulture Department
کشتواڑ کے سبھاش پارک میں آج عوامی دربار منعقد کیا گیا اور لوگوں کی پریشانی کو غور سے سنا ۔ اس دوران کسانوں نے اپنے مسائل سامنے رکھے جس میں ڈائریکٹر نے یقین دہانی کرائی کی تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 'کشتواڑ ضلع میں 7 ہزار ہیکٹر میں پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ دوسرے اضلاع میں 5 ہزار ہیکٹر میں پودے لگائے گیے۔
ہمارے نمائندے دیپک شرما نے کشتواڑ میں ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ میں ملازمین کی کمی Shortage of Employees in Horticulture Department پر سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ 'اس بارے میں SSB کو درخواست دی ہے اور امید ہے کہ اس سال اسٹاف کی کمی دور ہو جائے گی۔چیف ہارٹیکلچر کشتواڑ ساجد مصطفی نے بھی لوگوں کی یقین دہانی کروائی کی کشتواڑ کے تمام گاوں تک سرکاری سکیموں کو پہنچایا جائے گا اور لوگوں کو سکیموں کا بھر پور فائدہ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Horticulture Handwara: ہاٹیکلچر ڈائریکٹر کا ہندواڑہ کا دورہ