قصبہ کشتواڑ کے منی بس سٹینڈ سے لیکر پریہار محلہ تک ڈرینج کا کام گزشتہ دو مہینوں سے چل رہا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کا پچھلے دو مہینوں سے سڑک پر نکلنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔
کشتواڑ کی گلیوں میں چلنا دشوار مقامی لوگوں نے بتایا کہ قصبہ میں تعینات ٹھیکیدار اپنی من مرضی کے مطابق سست روی سے کام کر رہے ہیں، جس سے عام لوگوں کا سڑک پر چلنا موت کے برابر ہو گیا ہے۔
مقامی شخص ڈی ڈی فاروق نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ جو وارڈ نمبر آٹھ کا کونسلر ہے اسی کو کام بھی دیا گیا ہے اور وہ اپنی من مانی سے کام کر رہا ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ درجنوں لوگ ان گلیوں کے شکار ہوئے جنہیں زخمی حالات میں ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں بھرتی کیا گیا۔ پر ضلع انتظامیہ کشتواڑ ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔
فاروق نے مزید کہا کہ گلیوں میں دکانداروں کو اپنی دکان کھولنا مشکل ہو رہا ہے اور لوگوں کو بھی دکان پر سامان خرید فروخت کرنے میں متعدد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ راجندر سنگھ تارا سے پر زور مانگ کی ہے کہ قصبہ کے اندر سڑک کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے۔