اردو

urdu

ETV Bharat / state

MGNREGA Accounts To Be Linked with Aadhaar منریگا کھاتوں کو آدھار سے جوڑنے کی ہدایت - MGNREGA

کشتواڑ کے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یکم فروری 2023 سے تمام منریگا ادائیگیاں آدھار کارڈ کے ذریعے کی جائیں گی۔ انہوں نے اے سی ڈی، بی ڈی او، پنچایت سکریٹریوں اور عوامی نمائندوں کو ہدایت دی کہ وہ وسیع پیمانے پرتشہیر کریں اور آدھار کارڈ پر مبنی ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے منریگا کے مستحقین کو سو فیصد ادائیگی کو یقینی بنائیں۔Instructions For Linking MGNREGA Accounts with Aadhaar

منریگا کھاتوں کو آدھار سے جوڑنے کی ہدایت
منریگا کھاتوں کو آدھار سے جوڑنے کی ہدایت

By

Published : Feb 1, 2023, 11:46 AM IST

منریگا کھاتوں کو آدھار سے جوڑنے کی ہدایت

کشتواڑ:دو روز قبل وزارت دیہی ترقی بھارت سرکار کی جانب سے جاری کردہ ہدایت و ایڈوائزری کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادؤ ضلع پروگرام کوآرڈینیٹر نے منریگا (مہاتما گاندھی قومی دہیی روزگار گیارنٹی اسکیم) اسکیم سے مستفید ہونے والے افراد کو فوری طور پر اپنے کھاتوں کو اپنے آدھار کارڈ کے ساتھ جوڑنے کے لیے ہدایت دی۔ یکم فروری 2023 سے تمام منریگا ادائیگیاں آدھار کارڈ کے ذریعے کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید اے سی ڈی، بی ڈی او، پنچایت سکریٹریوں اور عوامی نمائندوں کو ہدایت دی کہ وہ وسیع پیمانے پر تشہیر کریں اور آدھار کارڈ پر مبنی ادائیگی کے طریقہ کار کے ذریعے منریگا کے مستحقین کو سو فیصد ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:Gram Rozgar Sewak Protest in Bandipora: بانڈی پورہ میں گرام روزگار سیوک کا احتجاج

ضلع کشتواڑ میں بطور ضلع ترقیاتی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے دیکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر دیونش یادؤ کشتواڑ کے دورافتادہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے ضلع میں تقریباً پچاس سے زائد بلاک دیوس پروگرام اور شکایات کے ازالے کے پروگرام کا انعقاد کیے ہیں جن میں علاقہ بونجواہ، پاڈر، مڑواہ، واڑون و ٹھاکرائی شامل ہیں۔ اس دوران انہوں نے چھ سو سے زائد شکایات کا موقع پر ہی حل کیا ہے۔ پی ایم جی ایس وائی وغیرہ کے تحت تمام جاری سڑکوں کے کاموں کو ٹائم لائن کے تحت مکمل کرنے کے لیے بھی ضلع انتظامیہ پرعزم ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details