جموں و کشمیر میں نئے حلقوں کا تعین کرنے کی غرض سے حدبندی کمیشن کی ٹیم دورہ کر رہی ہے۔ کشتواڑ کے ڈاک بنگلو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وفد نے ٹیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق وزیر سونیل کمار شرما، سابق ارکان اسمبلی شکتی راج پریہار، دلیپ پریہار، غلام محمد سروڑی کے علاوہ کشتواڑ کے ڈی ڈی سی اور سرپنچ بھی موجود تھے۔
کشتواڑ میں حد بندی کمیشن نے مختلف وفود سے ملاقات کی بی جے پی وفد نے 2011 کی مردم شماری کے لحاظ سے حد بندی کرنے کی مخالفت کی۔ بی جے پی رہنما سونیل کمار شرما نے کہا کہ 2011 کی مردم شماری میں متعدد غلطیاں پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مطالبہ ہے کہ 2011 سینسس کے مطابق حدبندی نہیں ہونی چاہئے۔
وہیں کانگریس کے وفد نے بھی کمیشن سے ملاقات کی اور 2011 کی مردم شماری کے لحاظ سے ہی حدبندی کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اسی کے تحت سیٹوں کا بٹوارا کیا جائے۔ وفد نے کمیشن کو آزادانہ اور منصفانہ طور پر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما، ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ، ڈپٹی کمشنر رامبن بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Delimitation Commision حد بندی کمیشن کا جموں دورہ
حد بندی کمیشن کی تشکیل گزشتہ برس مارچ میں کی گئی تھی اور موجودہ کووڈ عالمی وبا کی وجہ سے مارچ 2021 میں اس کی مدتمیں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی تھی۔