جموں کے ضلع کشتواڑ میں آج 'اک جٹ جموں یونٹ' کشتواڑ نے شیتلا نگر میں مرکزی حکومت کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے مرکزی سرکار سے سوال کیا کہ مرکزی سرکار نے نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی جس نے کہ گپکار الائنس بن کر جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخاب میں حصہ لیا تھا اور اس وقت بھارتیہ جنتا پارٹی نے انہیں ملک کے خلاف پارٹی قرار دیا تھا آج وزیراعظم نریندر مودی نے انہی لوگوں کو دعوت کیوں دی اور جو ملک کے حق میں بات کرنے والے لوگ ہیں ان کو نظر انداز کیوں کیا۔