اردو

urdu

Heli Service to Marwah Wadwan: واڑوان، کشتواڑ کے لئے ہیلی سروس کو بحال کیے جانے کا مطالبہ

By

Published : Jan 13, 2022, 7:44 PM IST

ضلع کشتواڑ کے مڑواہ، واڑوان کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ پر انکے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھاری برفباری کے باوجود اب تک دور افتادہ علاقے کے لئے ہیلی سروس بحال Heli Service to Marwah Wadwan نہیں کی جا رہی۔

Heli Service to Marwah Wadwan: واڑوان، کشتواڑ کے لئے ہیلی سروس کو بحال کیے جانے کا مطالبہ
Heli Service to Marwah Wadwan: واڑوان، کشتواڑ کے لئے ہیلی سروس کو بحال کیے جانے کا مطالبہ

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے دور افتادہ علاقہ جات بشمول مڑواہ، واڑوان کے باشندوں نے برفباری کے دوران کشتواڑ - واڑوان ہیلی سروس کو بحال کیے جانے کا مطالبہ Heli Service to Marwah Wadwanکیا ہے۔

واڑوان، کشتواڑ کے لئے ہیلی سروس کو بحال کیے جانے کا مطالبہ

مڑواہ، واڑوان سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن بلال مصطفیٰ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال بھی بھاری برفباری کے باعث واڑوان میں رہائش پذیر قریب 3000نفوس پر مشتمل آبادی کا زمینی رابطہ ضلع صدر مقام سے کٹ کر رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دسمبر ماہ میں ہی کشتواڑ سے مڑواہ، واڑوان ہیلی سروس شروع کی جاتی تھی جسے امسال نامعلوم وجوہات کی بنا پر اب تک شروع نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقہ جات میں رہائش پذیر لوگوں کو برفباری کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی یا حادثات کے دوران مریضوں یا حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے کے لیے انہیں ہیلی سروس کا انتظار کرنا پڑتا ہے، جس کے انتظار میں آج تک کئی مریضوں، حاملہ خواتین کی موت واقع ہو چکی ہے۔

سماجی کارکن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی سروس بحال نہ کئے جانے کے باعث درجنوں افراد کشتواڑ میں درماندہ ہیںMarwah Wadwan residents Stranded in Kishtwar، وہیں واڑوان میں بھی لوگوں کو بنیادی ضروریات کے فقدان کے باعث مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع انتظامیہ کی جانب سے مڑواہ کے باشندوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک کیا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے مڑواہ، واڑوان کے لیے فوری طور ہیلی سروس بحال کیے جانے کا مطالبہ Heli Service to Marwah Wadwanکیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details