اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: کمسن بچی کی جھلسنے سے موت - علاقے میں سراسیمگی

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ایک کمسن بچی حادثاتی طور جھلس کر فوت ہو گئی۔

کشتواڑ: کمسن بچی حادثاتی طور جھلس کر فوت
کشتواڑ: کمسن بچی حادثاتی طور جھلس کر فوت

By

Published : Jan 12, 2021, 7:26 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ کے کیشوان علاقے میں ایک کمسن بچی کی جھلس کر موت ہونے سے علاقے میں غم و افسوس کا ماحول ہے۔

اطلاعات کے مطابق پندرہ ماہ کی کمسن بچی کو اسکی والدہ چولہے کے نزدیک رکھ کر خود گھر سے باہر کام کے لیے گئیں، تاہم جب وہ واپس آئین تو انہوں نے کمبل میں اوڑھ کر رکھی بچی کو مردہ پایا۔

مقامی باشندوں کے مطابق چولہے کی آگ سے جھلس کر بچی کی موت واقع ہوگئی۔

کمسن بچی کی اس دردناک موت سے پورے علاقے میں سراسیمگی کا ماحول ہے، وہیں مقامی پنچوں، سرپنچوں اور سیاسی لیڈران نے اس دردناک واردات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details