اردو

urdu

کشتواڑ میں 'فائر سروس ویک' کا آغاز

By

Published : Apr 14, 2021, 9:59 PM IST

ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جموں و کشمیر ڈاکٹر بی سرینواس اور ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی کی ہدایات پر فائر سروس ویک کا آغاز کیا گیا۔

fire sefire service weekrvice week
fire service week

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آج محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی طرف سے 'فائر سروس ویک' کا آغاز کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جموں و کشمیر ڈاکٹر بی سرینواس اور ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی کی ہدایات پر فائر سروس ویک کا آغاز کیا گیا۔

اس ہفتہ کو فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کی طرف سے ان بہادر فائر عملے کی یاد میں منایا جا رہا ہے۔ جو لوگوں کی جان و مال کو بچاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

اس حوالے سے مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز فائر اینڈ ایمرجنسی اسٹیشن کشتواڑ میں منعقد ہوئی، جس میں ہلاک ہوئے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا'۔

یہ بھی پڑھیے
'سیاحت کو فروغ' دینے کی غرض سے ڈل جھیل میں شکارہ ریلی کا انعقاد

اس دوران کشتواڑ فائیر اینڈ ایمرجنسی سروس کے انچارج سب انسپکٹر فاروق میر نے کہا 'یہ پروگرام ایک ہفتہ تک چلے گا۔ پروگرام کو اسکولوں میں منعقد کرنا تھا لیکن کورونا وبا کے چلتے اسکول بند ہیں۔ اس لیے پروگرام کو ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details