اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: چھتیس گڑھ میں ہوئے نکسلی حملہ کے خلاف احتجاج - جموں کے ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو

تنظیم کے ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو رکن منیشور شرما کے مطابق ملک میں دشمن تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

strong protest
احتجاج

By

Published : Apr 5, 2021, 9:40 PM IST

کشتواڑ کے ڈاک بنگلو چوک سے لیکر شہید مزار تک آج 'اک جٹ جموں یونٹ' کشتواڑ کے ایگزیکٹو رکن منشور شرما کی زیر نگرانی کینڈل مارچ نکالا گیا اور اس دوران درجنوں لوگوں نے کینڈل مارچ میں شرکت کر کے شہید سیکورٹی فورسز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

احتجاج

اک جٹ جموں کے ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو رکن منیشور شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں دشمن تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ زمینی سطع پر نکسلیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ کے مشہور پینٹر ڈی ڈی فاروق سے بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی حکومت مرکز اور ملک کی اکثر ریاستوں میں ہے۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی جی کو سخت اقدامات کرنے چاہیے جس سے پورے ملک سے ملک کے دشمنوں کا صفایا کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details