سرینگر:جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں پیر کی دوپہر کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق کشتواڑ میں پیر کے روز 12 بج کر9 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ Earthquake of magnitude 3.4 hits Kishtwa
Earthquake in Kishtwar: کشتواڑ میں زلزلے کے جھٹکے
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق کشتواڑ میں پیر کے روز 12 بج کر9 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.4 ریکارڈ ہوئی ہے اور اس کی گہرائی زیر زمین دس کلو میٹر تھی۔ Earthquake of magnitude 3.4 hits Kishtwa
واضح رہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ جموں و کشمیر میں ماضی میں زلزلوں نے بے تحاشا تباہی مچائی ہے۔ 8 اکتوبر 2005 میں ہونے والے قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ایل او سی کے آر پار زائد از 80 ہزار لوگوں کی موت واقع ہوئی تھی اور بے تحاشا مالی نقصان ہوا تھا۔ ریکٹر اسیکل پر اس زلزلے کی شدت 7.6 ریکارڈ ہوئی تھی۔ Earthquake in Kishtwar
یہ بھی پڑھیں : Earthquake Hits Uttarakhand: اتراکھنڈ میں زلزلہ سے زمین لرز گئی