اردو

urdu

By

Published : Dec 15, 2021, 3:20 PM IST

ETV Bharat / state

Dustbin Stolen From Chowgan Ground Kishtwar: 'کوڑے دان غائب ہوئے یا نصب ہی نہیں کیے گئے'

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کشتواڑ کے ایک مقامی سماجی کارکن نے دعویٰ کیا کہ ’’جہاں چار کوڑے دان نصب کیے جانے تھے وہاں میونسپل کمیٹی نے کشتواڑ کے چوگان میدان Chowgam Ground Kishtwar میں صرف ایک ڈسٹبن نصب کرکے دیگر کوڑے دان چوری کیے جانے Dustbin Stolen From Chowgan Ground Kishtwar کی افواہ پھیلا دی۔۔‘‘

Dustbin Stolen From Chowgan Ground Kishtwar?: ’کوڑے دان ’غائب‘ ہوئے یا نصب ہی نہیں کیے گئے؟‘
Dustbin Stolen From Chowgan Ground Kishtwar?: ’کوڑے دان ’غائب‘ ہوئے یا نصب ہی نہیں کیے گئے؟‘

ہاڑی ضلع کشتواڑ کے چوگان میدان Chowgan Ground Kishtwar میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی غرض سے کوڑے دان نصب کیے گئے تاہم میونسپل کمیٹی کشتواڑ Municipal Committee Kishtwar کی جانب سے کوڑے دان نصب کیے جانے کے چند روز بعد ہی کوڑے دان غائب Dustbin Stolen From Chowgan Ground Kishtwar ہو گئے۔

چوگان میدان کشتواڑ سے کوڑے دان ’غائب‘؟ لوگوں کا تحقیقات کیے جانے کا مطالبہ

کشتواڑ کے باشندوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ Kisthwar Residents Demand Probe کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک مقامی سماجی کارکن نصیر احمد نے دعویٰ کیا کہ ’’میونسپل کمیٹی نے چوگان میں کوڑے دان نصب نہیں کیے۔‘‘

تاہم میونسپل کمیٹی کشتواڑ Municipal Committee Kishtwar کے نائب چیرمین سنجیت کوتوال نے دعویٰ کیا کہ کشتواڑ شہر کے مختلف مقامات کی طرح چوگان میدان میں کوڑے دان نصب کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’سر پسند عناصر نے کوڑے دان چوری کر لیے ہیں۔‘‘

سماجی کارکن نے میونسپل کمیٹی کے دعووں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں چار کوڑے دان نصب کیے جانے تھے وہاں میونسپل کمیٹی نے چوگان میدان میں صرف ایک ڈسٹبِن نصب کرکے دیگر کوڑے دان چوری کیے جانے کی افواہ پھیلا دی۔‘‘

مزید پڑھیں؛کشتواڑ: چوگان میدان میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر جمع

انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں سیکورٹی کے لیے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اگر میونسپل کمیٹی نے واقعی کوڑے دان نصب کیے اور ان کی چوری کی گئی تو سی سی ٹی وی فوٹیچ کی مدد سے شر پسند عناصر کو ڈھونڈ نکالا جا سکتا ہے۔‘‘ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’میونسپل کمیٹی نے کوڈے دان نصب ہی نہیں کیے بلکہ کوڑے دان نصب کرنے اور ان کے چوری ہو جانے کی افواہیں پھیلا دیں۔‘‘

سماجی کارکن نے انتظامیہ سمیت کشتواڑ پولیس Kishtwar Police سے مداخلت کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details