جموں وکشمیرکے پہاڑی ضلع کشتواڑ کا آج ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ان کے ہمراہ اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ تاڈی آئی جی ڈوڈہ، کشتواڑ، رامبن رینج ڈاکٹر سنیل گپتا موجود رہے۔
اس دوران کشتواڑ پولیس نے شہید ڈپٹی ایس پی امن ٹھاکر کی یاد میں کرکٹ ٹورنامنٹ Cricket Tournament کا آغاز کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں تقریبا ڈیڑھ سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جس میں تقریبا 3000 کھلاڑی شامل ہیں، ڈی جی پی نے امن ٹھاکر کی شہادت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 'جوان انکاؤنٹر میں شہید ہوگئے۔
اس دوران ڈی جی پی نے مزید کہا کہ 'جموں وکشمیر سے عسکریت پسندوں کا تیزی سے صفایا ہو رہا ہے اور نوجوان روزگار کے لیے محنت سے کام کر رہے ہیں۔