مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بلاک ڈویلپمنٹ درابشلہ کے چیئرمین سورج سنگھ پریہار نے آج بلاک دفتر درابشلہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
چیئرمیں نے کہا کہ پریس کانفرنس بلانے کا مقصد یہ ہے کہ منریگا میں تعینات ملازمین گزشتہ پندرہ برس سے کم سے کم تنخواہ پر کام کر رہے ہیں لیکن ان کے ساتھ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ نا انصافی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملازمین دن بدن پریشانی سے دوچار ہورہے ہیں۔
درابشلہ بلاک ڈویلپمنٹ کے چیئرمین کا مطالبہ چیئرمیں نے ملازمین کے ٹنخوہ کے تعلق سے کہا کہ ان ملازمین کی تنخواہ اتنی کم ہوتہ ہے کہ وہ اپنے گھر اور اہل وعیال کا خرچہ بھی پورا نہیں کر پاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ لوگ نزید پرانی میں مبتلا ہورہے ہیں۔
بلاک ڈویلپمنٹ چیئرمین نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان ملازمین کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے ورنہ ہم تمام پنچ و سرپنچ اور بلاک ڈویلپمنٹ چیئرمین ان ملازمین کے ساتھ سڑکوں پر اتر کر احتجاج کریں گے۔
ان کے علاوہ ہلوڑ پنچایت کے سرپنچ عارف حسین نے کہا کہ اگر انکے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں تو ہم پنچ و سرپنچ اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دینگے۔