اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج - مستقل نوکری فراہم

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں محکمہ جل شکتی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج کیا۔

کشتواڑ: محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج
Daily wagers of Jal Shakti department staged protest in kishtwar

By

Published : Oct 12, 2020, 7:27 PM IST

پہاڑی ضلع کشتواڑ میں پیر کو محکمہ جل شکتی میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لیکر ایک احتجاجی ریلی نکالی۔

احتجاج میں شامل عارضی ملازمین نے محکمہ جل شکتی اور گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

کشتواڑ: محکمہ جل شکتی کے عارضی ملازمین کا احتجاج

عارضی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انکی رکی پڑی اجرتوں کو فوری طور واگزار کرنے کے علاوہ انکی تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے، وہیں انہوں نے نوکریوں کی مستقلی کی بھی مانگ کی۔

یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ ہر گھر تک پانی پہنچانے کے لیے دہائیوں سے محکمہ میں رات دن کام کرتے آ رہے ہیں، تاہم ابھی تک نہ انکی اجرتوں میں اضافہ کیا گیا اور نہ ہی انہیں مستقل نوکری فراہم کی گئی۔

عارضی ملازمین نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے انکے مطالبات فوری طور پورا کرنے کی مانگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details