اس موقع پر کمانڈنگ آفیسر سی آر پی ایف سریش کمار نے لوگوں میں مفت دوائیاں تقسیم کیں اور کھانے کا انتظام کیا۔ کمانڈنگ آفیسر سریش کمار نے کہا کہ' اس بار سی آر پی ایف نے کشتواڑ کے مختلف گاؤں میں مفت دوائیاں تقسیم کی ہیں جس سے کشتواڑ کے لوگوں کو کافی فائدہ ہوگا۔
کشتواڑ: سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ - مفت طبی کیمپ
جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے شالیمار میں سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران تریگام شالیمار، مالی پیٹھ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
کشتواڑ: سی آر پی ایف کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد
اس دوران مقامی لوگوں نے سی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا کہ 'انہوں نے اس طرح کے کیمپ کشتواڑ میں لگائے جس سے غریب عوام کو کافی فائدہ پہنچا۔