کشتواڑ (جموں کشمیر) :صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں جموں و کشمیر پولیس نے مالی پیٹھ علاقے میں ایک ناکہ قائم کیا۔ ناکہ چیکنگ پر پولیس ٹیم نے ایک شخص کی تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے چرس برآمد کی۔ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ کشتواڑ پولیس نے حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت فروس مظفر حسین ولد معراج الدین باغوان ساکنہ اوم مہتہ روڑ، کشتواڑ کے طور پر کی ہے۔
کشتواڑ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 236/2023 زیر دفعہ 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ کے پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ کشتواڑ پولیس نے عوام الناس سے منشات سمیت ملک مخالف سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچانے کی اپیل کی ہے تاکہ وقت پر کارروائی عمل میں لاکر معاشرے کو منشیات سے پاک بنانے کو خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکےل