کشتواڑ:پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ٹھیکہ دار ایسوسی ایشن نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر جموں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ چناب ویلی کے ٹھیکہ داروں کے ساتھ سوتیلا سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ Contractors Protest in Kishtwar احتجاج کر رہے ٹھیکہ داروں نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے جان بوجھ کر ٹھیکہ داروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔
ٹھیکہ دار ایسوسی ایشن، کشتواڑ کے صدر شاکر صدیقی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’چیف انجینئر جموں کی من مانیوں نے کشتواڑ کے ترقیاتی کاموں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔‘‘ Kishtwar Contractors Protest انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے ای ٹینڈرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے تاہم محکمہ کی جانب سے ٹھیکہ داروں کے کارڈ رینیو کرنے میں غیر ضروری تاخیر کی جا رہی ہے۔