سروری نے بدھ کے روز جموں میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر بتایا کہ 'انہیں کشتواڑ حملوں کے سلسلے میں پکڑے جانے والے عسکریت پسند آمین بھٹ کے ساتھ جوڑا گیا تھا جس وجہ سے انہیں این آئی اے نے طلب کیا'۔
انہوں نے کہا کہ 'جب کہ عسکریت پسند محمد آمین بھٹ کے نام کو 2014-15 کے بعد کسی شازس کے تحت جہانگیر سروری بنایا گیا تھا، پھر اسے میرے نام سے جوڑا گیا جبکہ وہ سرور کا رہائشی ہے اور میرا گھر سرتھل دیوی کے قریب ہے جو سرور سے کافی دور ہے'۔