کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دچھن بلاک کے کیبر نالا میں بادل پھٹنے سے ایک پل بہہ گیا۔ اس کے علاوہ گاؤں کی طرف جانے والے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کیبر نالے میں بادل پھٹنے سے گاؤں کا رابطہ پوری طرح سے ٹوٹ گیا ہے۔ Cloud brust in Kishtwar
Cloudburst in Kishtwar: کشتواڑ کے دچھن میں بادل پھٹنے سے ایک پل بہہ گیا - کشتواڑ کے دچھن میں بادل پھٹا۔
کشتواڑ کے دچھن بلاک کے کیبر نالا میں بادل پھٹنے سے ایک پل بہہ گیا۔ اس کے علاوہ گاؤں کی طرف جانے والی سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کیبر نالے میں بادل پھٹنے سے گاؤں کا رابطہ باہری دنیا سے پوری طرح سے ٹوٹ گیا ہے۔Cloud brust in Kishtwar
جموں کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے دچھن کے کیبر نالا میں اچانک نالے میں پانی زیادہ ہو جانے سے لوگوں کی جانیں بال بال بچی ہی ۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما سے فون پر رابطہ کیا ، جس میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دچھن کے کیبر نالے میں سیلاب آیا ہے، یا بادل پھٹا ہے یا پھر بارش کی وجہ سے پانی نالے میں بڑھا ہے۔ مزید کہا کہ کشتواڑ کے پہاڑی علاقوں میں بارش بھی لگاتار ہو رہی ہے اس پر ضلع انتظامیہ کی تیاری پوری ہے۔ Cloud brust in Kishtwar
اس حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹیٹ ایگزکیٹو ممبر انجینئنر راج کمار بڈیال نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے چلتے گھر سے باہر نہ نکلیں اور خاص طور پر ندی نالوں کے نزدیک نہ رہیں۔ اس موقع پر دچھن کے بی جے پی لیڈر روی پریہار نے بھی جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ بھاری بارز کے چلتے علاقہ میں جو نقصان ہوا ہے اسے فوری طور پر پورا کریں اور پل کو جلد از جلد تعمیر کریں جس سے دچھن سے کیبر نالہ کو جوڑنے والا راستہ پھر سے بحال ہو سکے۔Cloud brust in Kishtwar