کشتواڑ کے تعینات چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ رشپال چوہان نے حال ہی میں ٹیچروں کی ٹرانسفر لسٹ نکالی تھی لیکن کشتواڑ کے لوگوں نے ٹرانسفر لسٹ پر اعتراض جتاتے ہوئے ایجوکیشن کمشنر سکریٹری کو فون پر رابطہ کر کے شکایت درج کروائی۔
ایجوکیشن کمشنر سکریٹری نے اسی وقت ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کو ہدایت جاری کر کے چیف ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں جا کر ٹرانسفر لسٹ کو ضبط کرنے کو کہا ۔ اس بارے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کشوری لال شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا چیف ایجوکیشن آفیسر نے نوکری کے آخری دن سبکدوش ہونے پر ٹرانسفر آرڈر نکلالے جو کہ قانون کے خلاف ہے اور اسی مسلہ پر چیف ایجوکیشن آفیسر کو معطل CEO Suspended on Retirement Day کیا ہے اور آگے کی کاروائی چل رہی ہے ۔ اس پر انکوایری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔