جموں:جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نئی دلی میں براجمان حکمران جماعت جموں وکشمیر میں اس لئے اسمبلی انتخابات کرانے سے کترا رہی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر اُن کی حکومت نہیں بنی تو یہاں کی اسمبلی اُس صدارتی حکمنامے کو غیر آئینی قرار دے گی جس کے ذریعے 5 اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن چھین لی گئی۔Farooq Abdullah on JK Elections
انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت نے جموں وکشمیر میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے اسمبلی نشستوں کی من پسند حدبندی کی، اسمبلی سیٹوں کی ہیرا پھیری کی اور موقعہ پرست لوگوں کو زرکثیر دے کر خرید لیا جو یہاں ان کا پروپیگنڈا چلا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی انہیں یہاں جیت ملتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔اس لئے اب حکمرانوں نے یہاں غیر مقامی لوگوں کو اسمبلی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے اور اس سازش کا مقابلہ کرنا یہاں کے تمام پشتینی باشندوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔Farooq Abdullah on voting rights to non locals
ان باتوں کا اظہار موصوف نے خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کا 4روزہ دورہ سمیٹتے ہوئے وڑون میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔NC Public Rally in warwan
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب کے دوران عوام خصوصاً نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرائیں اور تمام لوازمات کو پورا کریں۔